0
Tuesday 23 Apr 2019 10:32

پاکستان میں نئی سیاسی جماعت لانے کا فیصلہ، تیاریاں جاری

پاکستان میں نئی سیاسی جماعت لانے کا فیصلہ، تیاریاں جاری
اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان محمد علی درانی نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اپنی اپنی قیادت سے ناراض رہنمائوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کیخلاف سنگین کرپشن کے مقدمات اور نااہلی کے سبب ملک کے سیاسی اور مقتدر حلقوں نے قومی سطح پر ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محمد علی درانی نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ناراض رہنماوں اور کارکنوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات تک کرپشن کے مقدمات کی وجہ سے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے مستقل طور پر نااہل ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ان کا پاکستانی سیاست میں موثر کردار بھی تقریباً ختم یا انتہائی کمزور ہوچکا ہوگا اور ان کی انتخابی طاقت بھی بہت کمزور ہوچکی ہوگی۔ ایسے میں ملک کو ایک نئی قومی سیاسی جماعت کی ضرورت ہوگی جو اس سیاسی خلا کو پر کرسکے۔

محمد علی درانی اس سیاسی جماعت کے قیام کیلئے اپنے دوستوں اور دیگر ہم خیال سیاستدانوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس جماعت کے قیام کیلئے ایک روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق مذکورہ جماعت نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے ان رہنمائوں اور کارکنوں کیلئے بڑے متبادل کے طور پر سامنے آئے گی، جن کیلئے تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں۔ جس کیساتھ ہر انتخابی حلقہ میں ایک مضبوط دھڑا قائم ہو جائیگا۔ نئی سیاسی جماعت کیلیے تین نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک نام محمد علی درانی اپنے دوستوں کی اگلی نشست میں اگلے 24 گھنٹے میں فائنل کر لیں گے۔ پارٹی کے آئین کا ابتدائی مسودہ بنا لیا گیا ہے جبکہ جھنڈے اور دیگر چیزوں کی تیاری کیلیے ملک کی ایک اشتہاری ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 790121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش