QR CodeQR Code

ایران میں غیر قانونی ترکی جانے والے 11 پاکستانی جاں بحق

23 Apr 2019 10:38

بچ جانے والے نوجوان خضر عباس کے مطابق ایجنٹ لاہور کا تھا، جو ٹھیک نام نہ بتاتا تھا، اس نے سب کو لے جانا تھا، جب 25 نوجوان غیر قانونی طور پہ بارڈر پار کرنے نکلے تو وہ پیچھے رہ گیا اور نہ جا سکا، بعد میں پتہ چلا کہ گلیشئرز کی سلائیڈنگ سے سب برف تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ انسانی سمگلرز کے ذریعے غیر قانونی طریقہ سے ترکی جانے کی کوشش میں 25 نوجوان ایران میں گلیشیئرز کی سلائیڈنگ سے برف تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع کے 25 نوجوانوں کے ایک گروپ کو انسانی اسمگلرز نے سہانے خواب دکھائے اور فی کس ڈیڑھ لاکھ میں زمینی راستہ سے غیر قانونی طور پر ایران تک پہنچانے کیلئے آمادہ کیا۔ بچ جانے والے نوجوان خضر عباس کے مطابق ایجنٹ لاہور کا تھا، جو ٹھیک نام نہیں بتاتا تھا، اس نے سب کو لے جانا تھا، جب 25 نوجوان غیر قانونی طور پہ بارڈر پار کرنے نکلے تو وہ پیچھے رہ گیا اور نہ جا سکا، بعد میں پتہ چلا کہ گلیشئرز کی سلائیڈنگ سے سب برف تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں، لیکن بعد ازاں ایجنٹ نے 11 کی موت سے متعلق ہمیں بتایا۔
 


خبر کا کوڈ: 790124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790124/ایران-میں-غیر-قانونی-ترکی-جانے-والے-11-پاکستانی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org