0
Tuesday 23 Apr 2019 12:26

پولیو ڈراپس سے متاثرہ بچوں کے ریسکیو آپریشن میں 20 ایمبولینسز نے حصہ لیا، ترجمان ریسکیو

پولیو ڈراپس سے متاثرہ بچوں کے ریسکیو آپریشن میں 20 ایمبولینسز نے حصہ لیا، ترجمان ریسکیو
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے مبینہ پولیو ریکشن کے دوران مختلف بچوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شارق ریاض خٹک کا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک شیر دل خان کے ہمراہ مختلف متاثرہ سکولوں کا دورہ کیا۔ ملک شیر دل خان نے بتایا کہ مبینہ پولیو ریکشن سے متعلق ریسکیو 1122 کنٹرول کو ماشو خیل، ارمڑ، سکیم چوک، سفین، انقلاب روڈ، ادیزئی، متنی اور شیخ محمدی کے سکولوں سے کال موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز روانہ کیں گئیں اور مختلف مقامات بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ اس دوران بچوں کو لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال، مولوی جی ہسپتال، سٹی ہسپتال کوہاٹ روڈ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کو ابتدائی طور پر بچوں کو سر درد، خراش، قے اور متلی کے حوالے سے کالز موصول ہوئیں۔ ملک شیر دل نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کے امدادی کاروائیاں شروع کیں اور سینکڑوں متاثرہ بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ماشو خیل میں قائم ریجنل ہیلتھ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122کی فائر ویکل اور فائر فائٹرز نے موقع پر آگ پہ قابو پایا۔ ریسکیو 1122 کی 20 ایمبولینسز نے آپریشن میں حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 790177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش