QR CodeQR Code

بنوں میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی قتل

23 Apr 2019 12:43

واقعہ آج باچا خان چوک کے قریب پیش آیا ہے جہاں پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی پر تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج باچا خان چوک کے قریب پیش آیا ہے جہاں پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی پر تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یاد رہے کہ قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخوا میں پیر کے روز سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو قبائلی ضلع مہمند میں بھی پولیو اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ 24 ستمبر 2018 کو قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس کے علاوہ 31 اکتوبر 2017ء کو بھی باجوڑ ضلع میں انسداد پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے جانے والے 3 لیویز اہلکار بم دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 790190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790190/بنوں-میں-پولیو-ڈیوٹی-پر-تعینات-اے-ایس-آئی-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org