QR CodeQR Code

مردان، ایک شخص نے بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کردیا

23 Apr 2019 13:00

ملزم رحمٰن علی ولد شاذ اللہ نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد، بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا، پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور کرائم سین کو محفوظ کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد، بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج دوبئی اڈہ علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم رحمٰن علی ولد شاذ اللہ نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد، بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی رورل سرکل اور ایس ایچ او ہمراہ نفری جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور کرائم سین کو محفوظ کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 790194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790194/مردان-ایک-شخص-نے-بیوی-سمیت-3-افراد-کو-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org