0
Tuesday 23 Apr 2019 13:31

پاکستان کے پہلے نابینا جج نے 3 ماہ میں ریکارڈ ساز کارکردگی دکھا دی

پاکستان کے پہلے نابینا جج نے 3 ماہ میں ریکارڈ ساز کارکردگی دکھا دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار متعین ہونے والے نابینا سول جج نے تین ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد کیسز نمٹا دیئے۔ سول جج یوسف سلیم نے اپنی تعیناتی کے ابتدائی 3 ماہ میں 20 کیسز کا فیصلہ سنا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ یوسف سلیم بےپناہ دشواریوں کا سامنا کرکے اس عہدے تک پہنچے۔ یوسف سلیم کو نابینا ہونے کی وجہ سے سول ججز کے انٹرویوز میں شامل نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپیل پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہائیکورٹ کی سلیکشن کمیٹی کو یوسف سلیم کا انٹرویو کرنے کا حکم دیا تھا۔ انٹرویو میں کامیابی کے بعد یوسف سلیم نے 20 جنوری 2019ء کو عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 790202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش