0
Tuesday 23 Apr 2019 14:14

بنوں، مقتول اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

بنوں، مقتول اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا
اسلام ٹائمز۔ بنوں تھانہ ڈومیل  کی حدود میں شہید اے ایس آئی کی نمازہ جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اقبال مروت شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی، ڈی پی او نارتھ وزیرستان کفایت اللہ خان وزیر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین، ڈی ایس پی صدر عدنان شاہد سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکاران نے جنازہ میں شرکت کی اور ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان  نے شہید کے والد کو حوصلہ دیتے ہوئے شہید کی گرانقدر خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی آئی جی  نے شہید کے والد سے تعزیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہید کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 790220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش