0
Tuesday 23 Apr 2019 14:33

ایران پاکستان کا بہترین دوست ہے، عمران خان کے دورے سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے، راجہ جلال

ایران پاکستان کا بہترین  دوست ہے، عمران خان کے دورے سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے، راجہ جلال
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ایران کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہمیشہ سے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات رہے ہیں۔ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات سیاسی، معاشی، مذہبی، ثقافتی اور روایتی بنیادوں پر قائم ہیں۔ گورنر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورے سے ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ پاکستان اور ایران ہمیشہ سے اچھے اور مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ دیتے رہے ہیں، اسی طرح مستقبل میں بھی ساتھ رہیں گے۔ وزیراعظم کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دیگر امور میں ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط ہم آہنگی آئے گی۔ دشمن ممالک دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں ختم ہونگی۔
 
خبر کا کوڈ : 790231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش