QR CodeQR Code

لاہور، سینٹ میری چرچ میں سری لنکا میں دہشتگردی کا شکار افراد کیلئے دعائیہ تقریب

23 Apr 2019 18:22

مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا ہم سری لنکن مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نےکہا کہ دہشتگرد کسی مذہب کے نہیں بلکہ یہ انسانیت کے دشمن ہیں، اس موقع پر سری لنکا میں جان کی بازی ہارنے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعہ پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سکول اور مدرسے کے طالبعلموں نے سری لنکا دہشتگردی کے واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ سینٹ میری چرچ گلبرگ لاہور میں ہونیوالی دعائیہ تقریب میں چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا عاصم مخدوم، فادر ندیم فرانسس، علامہ اصغر عارف چشتی، مفتی عاشق حسین سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بچوں نے دہشتگردی کے واقعہ میں مرنیوالوں کی یاد میں شمعیں روشن کی۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا ہم سری لنکن مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نےکہا کہ دہشتگرد کسی مذہب کے نہیں بلکہ یہ انسانیت کے دشمن ہیں، اس موقع پر سری لنکا میں جان کی بازی ہارنے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 790235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790235/لاہور-سینٹ-میری-چرچ-میں-سری-لنکا-دہشتگردی-کا-شکار-افراد-کیلئے-دعائیہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org