0
Tuesday 23 Apr 2019 17:52

خیبر پختونخوا کے مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا کے مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بنوں کے علاقہ کوٹ بیلہ کے رہائشی حمزہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، بچے کی عمر 22 ماہ بتائی جارہی ہے۔ دوسرا کیس قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سامنے آیا ہے جس میں رضیہ نامی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ تازہ ترین دو کیسز کے بعد خیبر پختونخوا میں رواں سال کے اندر پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 790243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش