0
Tuesday 23 Apr 2019 18:53

داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر کئے گئے 8 دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر کئے گئے 8 دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد تکفیری تنظیم داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر کئے گئے 8 دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، تاہم دعوے کے ثبوت میں خودکش بمبار کے نام اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ داعش کی نمائندہ خبر ایجنسی ہونے کے دعویدار عماق کیجانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا امریکی اتحادی ہے جہاں کئے گئے خودکش دھماکے داعش جنگجوؤں نے کئے، تاہم پریس ریلیز میں دعوے کے ثبوت فراہم نہیں کئے گئے۔ دوسری جانب سری لنکا کی حکومت تاحال اپنے سابقہ موقف پر قائم ہے، جس میں مقامی شدت پسند تنظیم التوحید کو دھماکوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا اور خودکش بمباروں کے سری لنکن شہری ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عماق کیجانب سے داعش کی نمائندگی کا دعویٰ کیا جاتا ہے، تاہم اس دعوے کا کوئی مستند ثبوت نہیں، نا ہی داعش رہنماؤں نے کبھی عماق کو اون کیا ہے۔ سری لنکا حکومت کیجانب سے خودکش بمباروں کی شناخت ظاہر کرنے کے بعد عماق یا حکومتی دعوؤں میں سے کسی ایک کی تصدیق ہو سکے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 790252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش