QR CodeQR Code

آرڈر 2019ء پر عمل درآمد نہ ہونے کیخلاف درخواست پر وفاق اور گلگت بلتستان حکومت کو نوٹس

23 Apr 2019 20:11

پیپلزپارٹی لائرز فورم کی درخواست پر چیف کورٹ جی بی نے وفاق اور صوبائی حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے جی بی کے آئینی حقوق پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف دائر درخواست پر وفاق اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ پیپلز لائرز فورم کی طرف سے دائر آئینی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 17 جنوری 2018ء کو گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے واضح فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل آرڈر پر دو ہفتوں میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا تھا لیکن وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلے پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا، اس کے برخلاف صوبے میں آرڈر 2018ء کو ہی نافذ کر کے سمریاں منظور کی جا رہی ہیں۔ چیف کورٹ کے چیف جج جسٹس وزیر شکیل اور جسٹس محمد عمر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد وفاق اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا اور دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 790266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790266/ا-رڈر-2019ء-پر-عمل-درا-مد-نہ-ہونے-کیخلاف-درخواست-وفاق-اور-گلگت-بلتستان-حکومت-کو-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org