QR CodeQR Code

مریم نواز کی عمران خان کے دورہ ایران میں دیئے گئے بیان کی شدید مذمت

23 Apr 2019 21:03

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی تاریخ میں کسی نے بھی اپنے ملک کی کسی دوسرے ملک میں غیر ملکی لیڈرز کے ساتھ بیٹھ کر تذلیل نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران میں دیئے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ایران میں بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی تاریخ میں کسی نے بھی اپنے ملک کی کسی دوسرے ملک میں غیر ملکی لیڈرز کے ساتھ بیٹھ کر تذلیل نہیں کی، ناجانے ایرانی لیڈرشپ کیا سوچ رہی ہوگی۔ یاد رہے کہ نواز شریف نے اپنے ملک میں بیٹھ کر اعتراف کیا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان سرزمین استعمال ہوئی ہے جسے ڈان لیکس دوئم کہا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 790274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790274/مریم-نواز-کی-عمران-خان-کے-دورہ-ایران-میں-دیئے-گئے-بیان-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org