0
Tuesday 23 Apr 2019 21:11

بلاول زرداری بتائیں سندھ کے وزراء نے جو کرپشن کی ان کو کیوں نہیں نکالا؟ حلیم عادل شیخ

بلاول زرداری بتائیں سندھ کے وزراء نے جو کرپشن کی ان کو کیوں نہیں نکالا؟ حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، پوری سندھ میں عوام کو حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے وزیروں کو کمیشن پر مقرر کیا ہوا ہے، دارلصحت اسپتال موت بانٹ رہا ہے ابھی کاروائی نہیں کی گئی، سندھ بھر میں عطائی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی ہے، ابراہیم حیدری کی عصمت اسپتال میں صحت لینے گئی تھی اور موت لیکر واپس آئی، بلاول زرداری کیوں نکالا پوچھنے کے بجائے یہ بتائے کہ سندھ کے وزراء نے جو کرپشن کی اور مسلسل ناقص کارکردگی دکھائی ہے ان کو کیوں نہیں نکالا؟ سندھ کی اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں، بلاول زرداری بتائیں کہ اپنی پھپھو کو کیوں نہیں نکالا؟ سندھ میں سرکاری اسکول تباہ ہیں، کاپی کلچر روکا نہیں جاتا، بلاول بتائیں تعلیم کے وزیر کو کیوں نہیں نکالا؟ محکمہ فوڈ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی عوام کے پیسوں سے خریدی گئی گندم کی بوریاں چوری کرکے اربوں کی کرپشن کی گئی ہے بلاول زرداری بتائیں ہری رام اور پچھلے وزیر خوراک کو کیوں نہیں نکالا؟ سندھ میں ستر فیصد لوگ گٹر کا پانی پی رہے ہیں، حیدرآباد لاڑکانہ اور کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں کو گٹرستان بنا دیا گیا ہے وزیر بلدیات سعید غنی کو کیو نہیں نکالا؟ سندھ میں پیپلز پارٹی والے غریبوں کے زکوٰۃ کے پیسے بھی کھاگئے۔ وزیر اعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں جو ہمیشہ ملک اور قوم کے بہتری کے لئے سوچتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کپتان نے کچھ بہتر سمجھا تو وزراء کو تبدیل کیا ہے، کیوں کہ وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرح کمیشن پر وزارتیں نہیں دیتے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ وزارتیں کمیشن اور ٹھیکوں پر دے رکھیں تھی اور سندھ میں یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے، جس کی وجہ سے ان کو نکالنے کی جرات نہیں ہوتی ہے، ہم ان کرپٹ حکمرانوں کو سسٹم سے باہر نکالیں گے، عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات دلوائیں گے، جو اچھے لوگ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کرپٹ سیاست کو سمجھ چکے ہیں اور جان چھڑوانا چاہتے ہیں، وہ لوگ ہمارے پاس آئیں گے ان کو ویلکم کریں گے، ملیر میں قبرستانوں پر بھی پیپلز پارٹی کے لوگوں نے قبضے کر رکھے ہیں لگتا ہے ان کو قبر میں نہیں جانا ہے، بلاول ہاؤس میں کیا ہورہا تھا جب وزیراعلیٰ کو بھی نہیں بلایا گیا، اگر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ غلط ہیں تو ان کو کیوں نہیں نکالا؟ ہم سندھ کے حکمرانوں کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں گے، بلاول زرداری لکھی ہوئی باتیں پڑھے کے بجائے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے وزیروں کو ٹھیک کرکے دکھائیں، اب وقت دور نہیں جلد سندھ میں بڑی تبدیلی آئیگی، سندھ کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں جلد پی ٹی آئی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 790275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش