0
Tuesday 23 Apr 2019 21:14

اوچ سبی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کوئٹہ سمیت 5 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

اوچ سبی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کوئٹہ سمیت 5 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، اوچ پاور پلانٹ سے آنے والی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔ کیسکو ترجمان کے مطابق 220 کے وی کی اوچ، سبی ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کی وجہ سے ٹرپ کرگئی، جس کے باعث کوئٹہ، مستونگ، بولان، سبی اور قلعہ عبداللہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ترجمان کے مطابق فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کردی گئی ہے جبکہ دیگر متاثرہ اضلاع کے فیڈروں کو لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے آہستہ آہستہ بجلی کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 790276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش