QR CodeQR Code

بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے مجرم کو 2 بار سزائے موت

23 Apr 2019 23:52

انسداد دہشتگردی عدالت نے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کو 2 بار سزائے موت اور 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 سالہ بچے کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ 3 ماہ میں نمٹا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشین میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے مجرم کو عدالت نے 2 بار سزائے موت اور 10 سال قید کا حکم دے دیا۔ بلوچستان کے علاقے پشین میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیکا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو سخت سزا سنا دی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کو 2 بار سزائے موت اور 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 سالہ بچے کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ 3 ماہ میں نمٹا دیا۔
 


خبر کا کوڈ: 790298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790298/بچے-کو-زیادتی-کے-بعد-قتل-کرنیوالے-مجرم-2-بار-سزائے-موت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org