QR CodeQR Code

پولیس، نیب اور ایجنسیوں کے ذریعے ہونیوالے ریاستی تشدد کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرینگے، بلاول بھٹو زرداری

24 Apr 2019 00:03

اپنی ٹویئٹ میں اپوزیشن رہنماء نے لکھا کہ پولیس، نیب اور ایجنسیوں کی تشدد کے حوالے سے طویل تاریخ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ریاستی تشدد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، کسی بھی مہذب جمہوری ریاست کو تشدد کی پالیسی کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہیمانہ ریاستی تشدد کے خاتمے کے لیے پارلیمان میں مسودہ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ریاست کے بہیمانہ تشدد کے خاتمے کے لیے پارلیمان میں قانون سازی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، نیب اور ایجنسیوں کی تشدد کے حوالے سے طویل تاریخ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ریاستی تشدد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مہذب جمہوری ریاست کو تشدد کی پالیسی کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔
 


خبر کا کوڈ: 790302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790302/پولیس-نیب-اور-ایجنسیوں-کے-ذریعے-ہونیوالے-ریاستی-تشدد-خاتمے-کیلئے-قانون-سازی-کرینگے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org