0
Wednesday 24 Apr 2019 00:22

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے منی لانڈرنگ کرنیوالا ایک اور اہم ملزم گرفتار

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے منی لانڈرنگ کرنیوالا ایک اور اہم ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے اہم ملزم آفتاب محمود کو گرفتارکر لیا۔ نیب ترجمان کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف، ان کے بیٹوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں کلیدی پیشرفت ہوئی ہے، شریف فیملی کے لئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم آفتاب محمود نیب لاہور کے زیر حراست ہے۔ ملزم شاہد رفیق سے تحقیقات کے دوران ہونے والے انکشافات پر عمل میں لائی گئی ہے، دونوں ملزمان آپس میں کزن ہیں جبکہ باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف فیملی کا اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔

نیب لاہور حکام کی جانب سے ملزم شاہد شفیق کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا، جس سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت اور شواہد حاصل ہوئے ہیں، ملزم آفتاب محمود “عثمان انٹرنیشنل” نامی فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا تاہم غیرقانونی طور پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر کے اکاؤنٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا۔ پہلے سے گرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل ہیں۔ نیب لاہور کی ٹیمیں دوران تحقیقات تاحال شہباز شریف فیملی کے خلاف کم و بیش 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کرچکی ہیں۔ تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے گرفتار ملزم آفتاب محمود کو بدھ کے روز احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا اور نیب حکام ملزم آفتاب محمود کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 790304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش