QR CodeQR Code

عالمی برادری یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت کا نوٹس لے، قانون ساز اسمبلی

24 Apr 2019 08:21

سردار فاروق احمد طاہر وزیر قانون و پارلیمانی امور نے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، ماورائے عدالت قتل، اجتماعی قبروں کی موجودگی پر بھارتی افواج کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت کا نوٹس لے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ان کے بہترین علاج معالجہ کو یقینی بنائے۔ کشمیر پر سلامتی کونسل کی تسلیم شدہ قرارداد حق خودارادیت پر عملدرآمد کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کے لئے وفود تشکیل دیے جائیں۔ قرار داد قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر میں سردار فاروق احمد طاہر وزیر قانون و پارلیمانی امور نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، ماورائے عدالت قتل، اجتماعی قبروں کی موجودگی پر بھارتی افواج کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 790315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790315/عالمی-برادری-یاسین-ملک-کی-گرتی-ہوئی-صحت-کا-نوٹس-لے-قانون-ساز-اسمبلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org