0
Wednesday 24 Apr 2019 09:02

فیصل آباد میں کم عمر بچوں کیساتھ گھناؤنے جرم کا انکشاف، 3 ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں کم عمر بچوں کیساتھ گھناؤنے جرم کا انکشاف، 3 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے نوجوانوں کی فحش وڈیوز اور نشے کا عادی بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کی قید سے فرار ہونے والے 15 سالہ لڑکے نے اس گھناؤنے جرم کا راز فاش کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم بلال منشیات فروشوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ آئس کی فروخت میں ملوث ہے، بلال لڑکوں اور لڑکیوں کو آئس نشے کا عادی بنا کر ان کی فحش وڈیوز بناتا ہے اور پھر انہیں بلیک میل کرتا ہے، اس کے علاوہ وہ بچوں سے آئس نشے کی نقل و حمل اور فروخت کا کام بھی لیتا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن اسماعیل الرحمان کے مطابق آئس کی فروخت میں ملوث اس نِیٹ ورک کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 790318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب