QR CodeQR Code

فیصل آباد میں کم عمر بچوں کیساتھ گھناؤنے جرم کا انکشاف، 3 ملزمان گرفتار

24 Apr 2019 09:02

ملزمان کی قید سے فرار ہونے والے 15 سالہ لڑکے نے اس گھناؤنے جرم کا راز فاش کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم بلال منشیات فروشوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ آئس کی فروخت میں ملوث ہے، بلال لڑکوں اور لڑکیوں کو آئس نشے کا عادی بنا کر ان کی فحش وڈیوز بناتا ہے اور پھر انہیں بلیک میل کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے نوجوانوں کی فحش وڈیوز اور نشے کا عادی بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کی قید سے فرار ہونے والے 15 سالہ لڑکے نے اس گھناؤنے جرم کا راز فاش کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم بلال منشیات فروشوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ آئس کی فروخت میں ملوث ہے، بلال لڑکوں اور لڑکیوں کو آئس نشے کا عادی بنا کر ان کی فحش وڈیوز بناتا ہے اور پھر انہیں بلیک میل کرتا ہے، اس کے علاوہ وہ بچوں سے آئس نشے کی نقل و حمل اور فروخت کا کام بھی لیتا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن اسماعیل الرحمان کے مطابق آئس کی فروخت میں ملوث اس نِیٹ ورک کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 790318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790318/فیصل-ا-باد-میں-کم-عمر-بچوں-کیساتھ-گھناو-نے-جرم-کا-انکشاف-3-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org