QR CodeQR Code

گوجرانوالہ میں چینی باشندے نے ہوٹل سے چھلانگ لگا خودکشی کرلی

24 Apr 2019 09:46

چینی باشندے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا زاہو کمرہ 223 میں رہائش پزیر تھا، چینی باشندہ کاروباری سلسلے میں پاکستان میں رہائش پزیر تھا۔


اسلام ٹائمز۔ چینی باشندے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں 36 سالہ چینی باشندے زاہوکے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگیا اور سر، کمر اور ٹانگوں پہ شدید چوٹیں آئیں۔ چینی باشندے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا زاہو کمرہ 223 میں رہائش پزیر تھا، چینی باشندہ کاروباری سلسلے میں پاکستان میں رہائش پزیر تھا۔ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکی ہیں جس کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 790333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790333/گوجرانوالہ-میں-چینی-باشندے-نے-ہوٹل-سے-چھلانگ-لگا-خودکشی-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org