0
Wednesday 24 Apr 2019 09:46

گوجرانوالہ میں چینی باشندے نے ہوٹل سے چھلانگ لگا خودکشی کرلی

گوجرانوالہ میں چینی باشندے نے ہوٹل سے چھلانگ لگا خودکشی کرلی
اسلام ٹائمز۔ چینی باشندے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں 36 سالہ چینی باشندے زاہوکے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگیا اور سر، کمر اور ٹانگوں پہ شدید چوٹیں آئیں۔ چینی باشندے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا زاہو کمرہ 223 میں رہائش پزیر تھا، چینی باشندہ کاروباری سلسلے میں پاکستان میں رہائش پزیر تھا۔ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکی ہیں جس کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 790333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش