QR CodeQR Code

جہانگیر ترین سے اختلافات، چوہدری سرور آج پریس کانفرنس کرینگے

24 Apr 2019 09:59

غیر ملکی دورے سے واپسی پر گورنر پنجاب نے اسلا م آباد میں جہانگیر ترین مخالف رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ چوہدری سرور نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی کوشش کی مگر ملاقات نہ ہوسکی، منگل کے روز بھی انکی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان تھا مگر اس میں بھی کامیابی نہ مل سکی۔


اسلام ٹائمز۔ سیاسی محاذ پر کئی ر وزسے متحرک گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آج پریس کانفرنس کریں گے، سیاسی معاملات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ آب پاک اتھارٹی کے معاملات پر بھی پالیسی بیان جاری کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سیاسی محاذ پر کئی روز سے متحرک ہوچکے ہیں، جہانگیر ترین کے ساتھ تنازعہ کے باعث ان کی سیاسی مصروفیات اور ملاقاتوں میں بھی تیزی آچکی ہے۔ غیر ملکی دورے سے واپسی پر گورنر پنجاب نے اسلا م آباد میں جہانگیر ترین مخالف رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ چوہدری سرور نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی کوشش کی مگر ملاقات نہ ہوسکی، منگل کے روز بھی انکی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان تھا مگر اس میں بھی کامیابی نہ مل سکی، گورنر پنجاب پر آب پاک اتھارٹی اور سرور فاونڈیشن کے حوالے سے مختلف الزامات بھی عائد کئے جا رہے ہیں، جس پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 790337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790337/جہانگیر-ترین-سے-اختلافات-چوہدری-سرور-آج-پریس-کانفرنس-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org