QR CodeQR Code

پشاور میں 200 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف

24 Apr 2019 11:39

ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کے باعث کیمرے خراب ہوگئے ہیں، ان کیمروں سے شواہد اکٹھے کرنے، سگنلز توڑنے والوں اور ٹریفک کا جائزہ لینے میں بھی مدد ملتی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور شہر میں 200 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک پشاور کاشف ذوالفقار نے انکشاف کیا کہ شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کے باعث کیمرے خراب ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک کا مزید کہنا تھا کہ کافی کیسز میں ان کیمروں کی وجہ سے مدد ملتی تھی۔ ان کیمروں سے شواہد اکٹھے کرنے، سگنلز توڑنے والوں اور ٹریفک کا جائزہ لینے میں بھی مدد ملتی تھی۔


خبر کا کوڈ: 790384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790384/پشاور-میں-200-سے-زائد-سی-ٹی-وی-کیمرے-خراب-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org