0
Wednesday 24 Apr 2019 12:00

افغانستان، 3ماہ میں امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں 305 شہری ہلاک ہوئے

افغانستان، 3ماہ میں امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں 305 شہری ہلاک ہوئے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پہلی دفعہ طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے مقابلے میں امریکی اور افغان فورسزکے ہاتھوں شہریوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ افغانستان میں شہریوں کی اموات سے متعلق اقوام متحدہ سہ ماہی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق گذشتہ سالوں کے مقابلے میں امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019ء کے ابتدائی 3 ماہ میں امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں 305 شہری ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران عسکریت پسند گروپ کے ہاتھوں 227 شہری ہلاک ہوئے۔ امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں ہونے والی شہریوں کی ہلاکتیں بمباریوں یا سرچ آپریشن کے دوران ہوئیں۔ افغانستان میں مجموعی طور پر شہریوں کی اموات میں کمی آئی ہے لیکن ملکی و غیر ملکی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش برقرار ہے۔ افغانستان میں یکم جنوری سے31 مارچ تک581 شہری ہلاک اور 1192 زخمی ہوئے، جن میں 150 بچے بھی شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 790393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب