0
Wednesday 24 Apr 2019 12:21

خیبر پختونخوا، اپوزیشن ارکان تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

خیبر پختونخوا، اپوزیشن ارکان تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا، ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن ارکان تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف حکومت کی ناانصافی پر اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی، ترقیاتی فنڈز نہ مل سکے تو اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجاً اسمبلی سے واک آؤٹ کیا اور تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کردیا۔ اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے تمام استعفے اسپیکر مشتاق غنی کو پیش کر دیئے۔ صوبائی اسمبلی نے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کے خلاف قرار داد بھی منظور کرلی۔
خبر کا کوڈ : 790398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب