QR CodeQR Code

سعودی عرب میں 37 افراد کی شہادت پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں کھڑی ہیں، جلال حیدر

24 Apr 2019 12:25

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں عالمی استعمار، انقلاب اسلامی سے خوفزدہ ہو کر حریت پسند آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، حریت پسند شخصیات کیخلاف استعمار نے ہمیشہ سے سازشی عنصر کے طور پر کردار ادا کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان جلال حیدر نے آل سعود کے ایک اور ظالمانہ اقدام میں 37 مومنین کا سر قلم کرنے کے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے آمر طاقتوں کیخلاف قیام کرنیوالے طاغوت شکن لوگوں کو ایسی سزائیں دی جاتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس طرح کی تسلط پسند ڈکٹیٹر حکومتوں کیخلاف قیام کیا۔ جلال حیدر کا کہنا تھا کہ سعودی عالم دین باقر نمر  کے بعد ایک اور شیعہ عالم دین محمد عطیہ  سمیت 37 مومنین کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے انسانی حقوق کی آواز بلند کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل سعود کے مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے اور  حق پسندی کی بنیاد پر  37 مومنین کا سر قلم کیا گیا۔ ترجمان آئی ایس او نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں جو دنیا میں انسانیت کی تذلیل پر متحرک ہو جاتے ہیں، سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آل سعود کے اس ظالمانہ اور وحشیانہ ظلم  کیخلاف آواز بلند کریں۔ آئی ایس او نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں عالمی استعمار، انقلاب اسلامی سے خوفزدہ ہو کر حریت پسند آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، حریت پسند شخصیات کیخلاف استعمار نے ہمیشہ سے سازشی عنصر کے طور پر کردار ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 790399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790399/سعودی-عرب-میں-37-افراد-کی-شہادت-پر-انسانی-حقوق-تنظیمیں-کہاں-کھڑی-ہیں-جلال-حیدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org