QR CodeQR Code

شارجہ سے آنیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل گئی

24 Apr 2019 12:32

رن وے بند ہونیکی وجہ سے پشاور ایئرپورٹ پر فلائٹس کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے پھسلنے والے طیارے کے دونوں پائلٹس کے نشے میں ہونیکے شک کے پیش نظر خون کے نمونے حاصل کرکے لیب بھجوا دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز رن وے پر لینڈنگ نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والی آئیر بلو کی فلائٹ پی اے 613 رن وے پر سلپ کر گئی۔ واقعہ بارش کے باعث رن وے پر پھسلن ہونے کے سبب پیش آیا۔ طیارہ پھسلنے کے وقت اس میں مسافر سوار تھے البتٰہ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔ ترجمان ایئرپورٹ نے بتایا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ نجی ائیر لائن کے طیارے کے رن وے پر پھسلنے کی وجہ سے رن وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ رن وے بند ہونے کی وجہ سے جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی۔ رن وے بند ہونے کی وجہ سے پشاور ایئرپورٹ پر فلائٹس کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے پھسلنے والے طیارے کے دونوں پائلٹس کے نشے میں ہونے کے شک کے پیش نظر خون کے نمونے حاصل کرکے لیب بھجوا دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 790400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790400/شارجہ-سے-آنیوالی-نجی-ائیر-لائن-کی-پرواز-پشاور-ایئرپورٹ-پر-لینڈنگ-کے-دوران-پھسل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org