QR CodeQR Code

اصغر خان کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب کراچی میں انتقال کر گئے

24 Apr 2019 14:52

اصغر خان کیس میں یونس حبیب کا نام متعدد بار سامنے آیا ہے۔
ایئر مارشل (ر) اصغرخان کا اپنے دائر کردہ کیس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سال 1990ء کے انتخابات میں بےنظیر بھٹو کو شکست دینے کے لئے مہران بینک کے مالک یونس حبیب نے سیاست دانوں میں رقوم تقسیم کی تھی۔

اسلام ٹائمز۔ مہران بینک اسکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے بیٹے طارق حبیب نے خبر کی تصدیق کردی۔ طارق حبیب کے مطابق ان کے والد یونس حبیب گردے، کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور گذشتہ دس دنوں سے کراچی کے نجی اسپتال آغا خان میں زیر علاج تھے۔ یونس حبیب کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء کراچی کے علاقے ڈیفنس کی مسجد بیت السلام میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اصغر خان کیس میں یونس حبیب کا نام متعدد بار سامنے آیا ہے۔
ایئر مارشل (ر) اصغرخان کا اپنے دائر کردہ کیس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سال 1990ء کے انتخابات میں بےنظیر بھٹو کو شکست دینے کے لئے مہران بینک کے مالک یونس حبیب نے سیاست دانوں میں رقوم تقسیم کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ: 790429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790429/اصغر-خان-کیس-کے-مرکزی-کردار-یونس-حبیب-کراچی-میں-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org