0
Wednesday 24 Apr 2019 15:50

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو دھوکہ دیدیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو دھوکہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر کہنے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان کو بھی دھوکہ دے دیا۔ سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کے موقع پر سعودی عرب میں قید تمام پاکستانیوں کو فوری رہا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم 2 ہزار پاکستانیوں میں سے صرف 2 سو پاکستانیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے انکشاف  کیا ہے کہ سعودی عرب میں قید 2000 پاکستانیوں میں سے صرف 200 کو رہائی دی گئی ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر وعدہ کیا تھا کہ سعودی عرب میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں جسٹس پروجیکٹ پاکستان کی رپورٹ کے اجراء کے موقع پر خطاب میں سابق سینیٹر نے وزیراعظم سے کہا کہ سعودی ولی عہد سے باقی پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بھی کہیں جنہیں انہوں نے خود سعودی عرب میں پاکستانیوں کا سفیر قرار دیا تھا۔ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو اور رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 790435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش