0
Wednesday 24 Apr 2019 15:56

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دین پور سے تعلق رکھنے والا 33 سالہ محمد رمضان ولد حسین بلوچ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں ٹانک اڈے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے محمد رمضان پہ فائرنگ کی۔ متعدد گولیاں لگنے سے محمد رمضان شدید زخمی ہو گیا۔ علاقہ مکینوں نے محمد رمضان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت انتہائی نازک بیان کی۔ جس کے بعد ورثا محمد رمضان کو علاج کی غرض سے ملتان منتقل کر رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دو حملہ آور موٹر سائیکل پہ سوار تھے اور فائرنگ کرنے کے بعد کمال اطمینان کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شہریوں کے مطابق انتہائی سخت سکیورٹی کے باوجود حملہ آوروں کا یوں فرار ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 790436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش