0
Wednesday 24 Apr 2019 16:25

لوگ مجھے کامیاب بنائیں گے، محبوبہ مفتی

لوگ مجھے کامیاب بنائیں گے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جنوبی کشمیر کے لوگ انہیں ایک بار پھر ووٹ دیں گے۔ محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لوگوں نے مجھے ماضی میں سپورٹ کیا، میں پراُمید ہوں کہ آج بھی وہ مجھے سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آج اگرچہ مرحوم مفتی سعید میرے ساتھ نہیں ہیں تاہم اُن کے چھوڑے ہوئے کارکن میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح لوگوں نے مجھے ماضی میں ووٹ دے کر کامیاب بنایا، اُسی طرح آج بھی کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لوگوں نے ماضی میں بھی میری حمایت کی اور آج بھی حمایت کریں گے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کم ہی کیوں نہ ہو لیکن میں پراُمید ہوں کہ عوام مجھے ہر حال میں کامیاب بنائیں گے۔ ادھر کانگریس کے ریاستی صدر اور اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے امیدوار غلام احمد میر نے ویری ناگ کے امو گاؤں کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالا
۔
خبر کا کوڈ : 790439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش