0
Wednesday 24 Apr 2019 16:33

محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کی پڑتال کا حکم دیدیا

محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کی پڑتال کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نےایک بار پھر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جعلی اسلحہ لائسنسوں کی جانچ پڑتال کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے ایک ماہ میں یہ دوسرا مراسلہ تمام اضلاع کے ڈپٹی  کمشنرزکو ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے متعلقہ ضلع میں جعلی اسلحہ لائسنس کی چیکنگ کی جائے اور تمام جاری کردہ اسلحہ لائسنس کی پڑتال کی جائے کہ کس بنیاد اور ایریا میں جعلی اسلحہ لائسنس جاری ہوئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ان جعلی اسلحہ لائسنسز کے کیسز مزید انکوائری کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال کئے جائیں تاکہ ایسے جعلساز افراد اور ملازمین کیخلاف سخت  قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 790447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش