QR CodeQR Code

گلگت اور سکردو میں خواتین کیلئے فنی تربیت کے سینٹرز قائم کئے جائینگے، حفیظ الرحمٰن

24 Apr 2019 16:58

کمانڈر این ایل سی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی جی بی کا کہنا تھا کہ حکومت نے این ایل سی کے تعاون سے فنی تربیت کیلئے خصوصی کورسز کا آغاز کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیط الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت اور سکردو میں خواتین کیلئے فنی تربیت کے سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ کمانڈر این ایل سی بریگیڈئر محمد اقبال سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان نے این ایل سی کے تعاون سے فنی تربیت کیلئے خصوصی کورسز کا آغاز کیا ہے، جس سے گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل شعبے میں درکار سٹاف کی کمی پوری ہو گی اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ محکمہ تعمیرات اور برقیات کے ٹیکنیکل سٹاف کی بھی ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔ مختلف شعبوں میں فنی تربیت کے پروگرام کیلئے اے ڈی پی میں خصوصی پروجیکٹ رکھا جائے گا۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ عوام کو براہ راست روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے فنی تربیت کے کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ شارٹ کورسز کے علاوہ این ایل سی کے تعاون سے پولی ٹیکنکل کالج کی باقاعدہ کلاسز کے اجراء کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے، جس کیلئے سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری تعلیم اور این ایل سی کے متعلقہ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو اپنی کاغذی کارروائی مکمل کر کے متعلقہ فورم میں منظوری کیلئے پیش کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 790448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790448/گلگت-اور-سکردو-میں-خواتین-کیلئے-فنی-تربیت-کے-سینٹرز-قائم-کئے-جائینگے-حفیظ-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org