QR CodeQR Code

بونیر میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

24 Apr 2019 17:01

پولیس کے مطابق حملے میں پولیو ٹیم کے کسی اور فرد کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے باوجود علاقے میں پولیو مہم جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیو ٹیم تور ورسک غلو تنگے میں پولیو کی ڈیوٹی میں مصروف تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ظفر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکار ظفر نے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں ٹیم کے کسی اور فرد کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے باوجود علاقے میں پولیو مہم جاری ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بنوں میں بھی پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ باچا خان چوک کے قریب پیش آیا جہاں پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی پر تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 790450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790450/بونیر-میں-پولیو-ٹیم-پر-حملہ-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org