0
Wednesday 24 Apr 2019 17:26

سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں، جاوید حسین

سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں، جاوید حسین
اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی اسمبلی جاوید حسین نے کہا ہے کہ آرڈر 2019ء پر عملدرآمد کیلئے ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن دائر کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں، حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے ساتھ مشاورت ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کر کے وفاق اور صوبائی حکومت توہین عدالت کے مرتکب ہوئی ہے، چیف جسٹس کو چاہیے کہ وہ فووری طور پر نوٹس لیں، انہوں نے کہا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر کو آئینی حقوق سمیت عبوری صوبہ بنایا گیا ہے اور متنازعہ حیثیت بھی برقرار رکھی گئی ہے اسی طرح گلگت بلتستان کو بھی سیٹ اپ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 790455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب