QR CodeQR Code

ضم شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے، وزیر جنگلات

24 Apr 2019 19:14

صوبائی حکومت نے ان اضلاع میں سکیموں کا جال بچھانے کا آغاز کردیا ہے اور تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق مکمل کئے جائیں گے، تاکہ ضم ہونے والے تمام اضلاع کو جلد از جلد ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ضم شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ صوبائی حکومت نے ان اضلاع میں سکیموں کا جال بچھانے کا آغاز کردیا ہے اور تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق مکمل کئے جائیں گے، تاکہ ضم ہونے والے تمام اضلاع کو جلد از جلد ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مہمند کے دورے کے دوران مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دوسرے منصوبوں کے علاوہ آبپاشی اور آبنوشی کے ایک بڑے منصوبے کی بنیاد رکھی، جس کے تحت ضلع میں آبنوشی اور آبپاشی کی 44 سکیمیں مکمل کی جائیں گی، جن پر بھاری رقوم خرچ کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 790478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790478/ضم-شدہ-اضلاع-کی-تعمیر-ترقی-پر-بھرپور-توجہ-دی-جارہی-ہے-وزیر-جنگلات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org