0
Wednesday 24 Apr 2019 19:18

ضلع کُرم میں داخلہ مہم کا آغاز، سینکڑوں بچے سکولوں میں داخل

ضلع کُرم میں داخلہ مہم کا آغاز، سینکڑوں بچے سکولوں میں داخل
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کُرم میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں غریب بچوں کو سکولوں میں داخل کیا گیا۔ مقامی لوگوں میں تعلیم کی اہمیت سے متعلق آگاہی کیلئے نورکی، جاڑو، پاراچنار، ڈوگر، مناتو اور صدہ کرم میں تعلیم کے فروغ کیلئے سرگرم تنظیم سی ای آر ایف یونٹ کی جانب سے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضلع کرم اور یونیسف کے تعاون سے تقاریب اور آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ نئے آنے والے بچوں کیلئے تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں بیگس، سٹیشنری اور تحائف بھی دیئے گئے۔ کمانڈنٹ 112 ونگ کُرم لیفٹیننٹ کرنل علی ارتضٰی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر کرم عظمت اللہ وزیر، ڈی ای محمد اقبال، اسسٹنٹ ڈی ای او رضوان بنگش، سی ای آر ایف کے صوبائی سربراہ طارق حیات، قبائلی عمائدین اور اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاہم مقامی لوگوں کو بھی سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، کیونکہ معیاری تعلیم ہی امن، ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔
خبر کا کوڈ : 790479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش