0
Wednesday 24 Apr 2019 19:43

اسد عمر پاکستان کیلئے معاشی غارتگر کے طور پر سامنے آئے، مشیر اطلاعات سندھ

اسد عمر پاکستان کیلئے معاشی غارتگر کے طور پر سامنے آئے، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اسد عمر کی تقریر پر مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کی نااہلی کا پول کھل چکا ہے، پیپلز پارٹی پر الزام تراشی کرنا کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بقول وزیراعظم اسد عمر کو انکی نااہلی کی بنیاد پر فارغ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی کے وزیر خزانہ کو ہی آخر کار لینا پڑا ہے، اسد عمر پاکستان کیلئے معاشی غارتگر کے طور پر سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر پیپلز پارٹی کو برا بھلا کہنے سے بہتر ہے کہ آپ کوئی دوسری نوکری تلاش کریں، وزیراعظم کو اپنی ہی پارٹی کے وزیر خزانہ کو نااہل ہونے پر چھٹی کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو تکلیف ملی، قوم جان چکی ہے کہ آپ نااہل اور سلیکٹ کپتان کے نااہل وزیر ثابت ہوئے ہیں، آپکی نااہلی کی وجہ سے نااہلوں کی مزید رسوائی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 790493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش