0
Wednesday 24 Apr 2019 22:54

چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دیدی ہے، عبدالرزاق داؤد

چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دیدی ہے، عبدالرزاق داؤد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دیدی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ آزادنہ تجارتی معاہدہ دوئم پر 28 اپریل کو بیجنگ میں دستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دی ہے اور یہ ڈیوٹی کی چھوٹ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں بلکہ کیمیکل، انجنیئرنگ، فٹ ویئر، پلاسٹک اور فوڈ آئٹمز بھی ڈیوٹی فری ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آزادانہ تجارتی معاہدے میں مقامی صعنت کو ترجیح دی گئی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان کی مقامی صنعتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا جب کہ پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والی اشیاء کی چین میں سالانہ درآمد 40 ملین ڈالر کی ہے۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ چین کی 1700 مصنوعات کو حساس لسٹ میں رکھا گیا ہے، اگر ملکی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہو گا تو سیف گارڈ لگائے جائیں گے، صنعت کے تحفظ کے لئے 1700 چینی اشیاء پر سیف گارڈ بھی لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان چین کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لئے اقدامات کریں کیوںکہ پاکستانی برآمد کنندگان کے لئے بہترین مواقع ہیں اور اس کو گنوانا نہیں چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 790515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش