0
Wednesday 24 Apr 2019 23:15

عمران خان اور عمران اسماعیل کا طرز عمل اور غنڈہ اسٹائل ایک ہے، عاجز دھامرہ

عمران خان اور عمران اسماعیل کا طرز عمل اور غنڈہ اسٹائل ایک ہے، عاجز دھامرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرہ نے گورنر سندھ کے حیدرآباد جیم خانہ کے انتخابات کے لئے اپنے پسندیدہ پینل کو ووٹ کے لئے ارکان کو دھمکانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں، گورنر عمران اسماعیل نے بدھ کو حیدرآباد جیم خانہ آمد پر ارکان کو ووٹ کے لئے دھمکایا اور جیم خانہ کے وفاقی ملازمین ارکان کو ووٹ کے لئے وارننگ دی۔ ایک بیان میں عاجز دھامراہ نے کہا کہ عمران اسماعیل کا اسٹائل کسی ڈون سے کم نہیں تھا، جیم خانہ ایک خود مختار ادارہ ہے، اس میں مداخلت کی جار ہی ہے، لگتا ہے عمران اسماعیل کو اوقات سے بڑا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عمران اسماعیل کا طرز عمل اور غنڈہ اسٹائل ایک ہے، پی ٹی آئی والے اقتدار ملنے کے بعد ایسے اچھل رہے ہیں جیسے چوہے کو لڈو ہاتھ آگیا ہو۔
خبر کا کوڈ : 790516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش