QR CodeQR Code

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 29 اپریل کو طلب

24 Apr 2019 23:29

اسمبلی سیشن کے دوران آرڈر 2019ء اور نئے اضلاع کے معاملے پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 29 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔ گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے قانون ساز اسمبلی کا 38 واں اجلاس پیر کے روز بلانے کی سمری کی منظوری دیدی ہے، اسمبلی کی کارروائی کا آغاز دوپہر 2 بجے سے ہو گا۔ اسمبلی سیشن کے دوران آرڈر 2019ء اور نئے اضلاع کے معاملے پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 790518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790518/گلگت-بلتستان-اسمبلی-کا-اجلاس-29-اپریل-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org