0
Wednesday 24 Apr 2019 23:42

اپنے حقوق کی خاطر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا تب جاکر حقوق ملیں گے، انیس قائم خانی

اپنے حقوق کی خاطر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا تب جاکر حقوق ملیں گے، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ ظالم وہ نہیں جو ظلم کرتا ہے ظالم وہ ہے جو ظلم کو خاموشی سے سہتا ہے، اپنے حقوق کی خاطر آپ لوگوں کو اٹھنا پڑے گا تب جاکر آپ کو حقوق ملیں گے، سید مصطفیٰ کمال آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 39 اعظم نگر کی عوامی رابطہ مہم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی آصف حسنین، جوائنٹ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی عبداللہ شیخ بھی ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو چلانے والا شہر کراچی آج بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے، نہ پینے کا صاف پانی ہے، نہ ہسپتالوں میں دوائیاں ہیں اور نہ اسکولوں میں تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم گلی گلی جا رہے ہیں تو آپ کے حقوق کے لئے جا رہے ہیں، کراچی سے وزیراعظم بنا، صدر پاکستان بنا اور گورنر بنا پر ملا کیا کراچی کو؟ ابھی میں سندھ کے دورے سے آیا ہوں تو یوں لگتا ہے کہ کراچی کی حالت سندھ سے بھی بدحال ہے۔

انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم والے کس بات کا جلسہ کر رہے ہیں، جلسہ تو اپوزیشن والے کرتے ہیں، جو خود حکومت میں ہوں انہیں کبھی دیکھا ہے ایسے جلسہ کرتے ہوئے، اگر تمہارے پاس اختیار ہے تو لوگوں کو وسائل دو مگر ایسا نہیں ہے یہاں اختیار کا نہیں کردار کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی عوام سے کوئی جھوٹا وعدہ یا دعویٰ نہیں کر رہی، تجربے کی بنیاد پر کہا کہ 6 ماہ میں کراچی کو موجودہ اختیار کے ساتھ بحال کردیں گے اور اس پر قائم ہیں، لسانی سیاست کو اپنے شہر اور ملک کے بچوں کیلئے زہر قاتل سمجھتے ہیں، مسائل کو حل کرنے کی اہلیت کی بنیاد پر سیاست ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 790523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش