QR CodeQR Code

چین اور ترکی نے امریکا کی ایران پر پابندیوں کو مسترد کردیا

24 Apr 2019 23:44

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایران کے ساتھ تعاون مکمل طور پر شفاف، قانونی اور عالمی اصولوں کے عین مطابق ہے اس لیے ہمارے تہران کے ساتھ روابط کا احترام کیا جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر تیل کی خریداری سے متعلق پابندیوں کو مسترد کردیا ہے، بیجنگ نے ٹرمپ انتظامیہ کے منہ پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کسی بھی یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کرتا ہے اور بزور طاقت اپنے نام نہاد فیصلے کو مسلط کرنے کو تسلیم نہیں کرتا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایران کے ساتھ تعاون مکمل طور پر شفاف، قانونی اور عالمی اصولوں کے عین مطابق ہے اس لیے ہمارے تہران کے ساتھ روابط کا احترام کیا جانا چاہیئے۔

ترکی نے بھی ایران پر امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انقرہ کسی ملک کے یکطرفہ فیصلے کو ماننے کا پابند نہیں ہے۔ نہ ہی کوئی ملک زبردستی کسی کو اپنے یکطرفہ فیصلے منوا سکتا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے امریکی کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے متبادل کے طور پر تیل کی خریداری کی تجویز بھی مستر کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 790525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790525/چین-اور-ترکی-نے-امریکا-کی-ایران-پر-پابندیوں-کو-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org