0
Wednesday 24 Apr 2019 23:44

چین اور ترکی نے امریکا کی ایران پر پابندیوں کو مسترد کردیا

چین اور ترکی نے امریکا کی ایران پر پابندیوں کو مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ چین نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر تیل کی خریداری سے متعلق پابندیوں کو مسترد کردیا ہے، بیجنگ نے ٹرمپ انتظامیہ کے منہ پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کسی بھی یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کرتا ہے اور بزور طاقت اپنے نام نہاد فیصلے کو مسلط کرنے کو تسلیم نہیں کرتا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایران کے ساتھ تعاون مکمل طور پر شفاف، قانونی اور عالمی اصولوں کے عین مطابق ہے اس لیے ہمارے تہران کے ساتھ روابط کا احترام کیا جانا چاہیئے۔

ترکی نے بھی ایران پر امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انقرہ کسی ملک کے یکطرفہ فیصلے کو ماننے کا پابند نہیں ہے۔ نہ ہی کوئی ملک زبردستی کسی کو اپنے یکطرفہ فیصلے منوا سکتا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے امریکی کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے متبادل کے طور پر تیل کی خریداری کی تجویز بھی مستر کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 790525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش