QR CodeQR Code

ماسکو، افغانستان میں قیام امن کیلئے کانفرنس آج ہو گی

25 Apr 2019 09:35

کانفرنس میں روس، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہوں گے۔ کابل میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کے لیے ماسکو میں کانفرنس آج ہو گی، کانفرنس میں روس، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہوں گے۔ کابل میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد شرکت کریں گے۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ سہ فریقی اجلاس افغانستان کے معاملے پر مذاکرات کا کوئی نیا فورم نہیں بلکہ یہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پہلے سے جاری عالمی طاقتوں کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 790565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790565/ماسکو-افغانستان-میں-قیام-امن-کیلئے-کانفرنس-ا-ج-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org