QR CodeQR Code

سری لنکا، کروڑ پتی تاجر کے دو بیٹوں سمیت 9 میں سے 8 خودکش بمباروں کی شناخت ہوگئی

25 Apr 2019 09:45

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خودکش بمباروں میں سری لنکا کے کروڑ پتی تاجر یوسف ابراہیم کے 2 بیٹے انشاف احمد اور الہام احمد ابراہیم بھی شامل تھے۔ شبہ ہے کہ دہشتگرد تنظیم کیجانب سے بمباروں کی وڈیو میں موجود خاتون فاطمہ انشاف ہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں دھماکے کرنے والے 9 میں سے 8 خودکش بمباروں کی شناخت ہوگئی، پولیس ایک خودکش حملہ آور کے گھر پہنچی تو اس کی بیوی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 360 تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خودکش بمباروں میں سری لنکا کے کروڑ پتی تاجر یوسف ابراہیم کے 2 بیٹے انشاف احمد اور الہام احمد ابراہیم بھی شامل تھے۔

 
پولیس نے تلاشی کے لیے انشاف کے گھر چھاپا مارا تو اس کی حاملہ بیوی فاطمہ نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے میں فاطمہ کے 3 بچے اور 3 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تاجر یوسف ابراہیم کا تیسرا بیٹا مفرور ہے، جسے پولیس تلاش کر رہی ہے، شبہ ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے بمباروں کی وڈیو میں موجود خاتون فاطمہ انشاف ہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے لیے انشاف ابراہیم کی کولمبو میں واقع فیکٹری میں خودکش جیکٹس تیار کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 790570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790570/سری-لنکا-کروڑ-پتی-تاجر-کے-دو-بیٹوں-سمیت-9-میں-سے-8-خودکش-بمباروں-کی-شناخت-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org