QR CodeQR Code

بھار تی سیکورٹی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، ملیحہ لودھی

25 Apr 2019 09:42

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں  ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید دو کشمیری شہید کر دیے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 790571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790571/بھار-تی-سیکورٹی-فورسز-کی-ریاستی-دہشتگردی-جاری-ہے-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org