0
Thursday 25 Apr 2019 10:28

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز نے ایک پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ سے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گھر گھر تلاشی کی آڑ میں بھارتی فورسز کشمیریوں کو ہراساں کرنے میں بھی مصروف ہے۔ دوسری جانب شہادت کے بعد وادی بھرمیں مظاہرین کا احتجاج جاری ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 790572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش